گوہاٹی،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے آج آسام کے کامروپ ضلع کے چانگساری میں بننے والے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ( ایمس)گوہاٹی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے آج شام یہاں اسٹیڈیم میں ریموٹ کے بٹن کو دبانے بنیاد رکھی لیکن اس موقع پرکچھ بولے نہیں۔تقریب میں گورنر بنواریلال پروہت، وزیراعلیٰ سروانند سونووال اور وزیر صحت ہیمنت بسوشرماسمیت دیگرلوگ موجودتھے۔گوہاٹی ایمس کی تعمیر وزیر اعظم صحت سیکورٹی اسکیم کے تحت 1123 کروڑ روپے کی متوقع لاگت سے ہوگی۔اس سے پہلے وزیراعظم ملک کے سب سے بڑے پل کاافتتاح کرنے اور دھیماجی ضلع کے گوگامیھ میں بھارتی زراعت انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھنے کے بعد، ڈبروگڑھ سے گوپی ناتھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے۔اس کے بعد وہ ایمس کی بنیاد رکھنے ہیلی کاپٹرسے اسٹیڈیم گئے۔